??? ???????

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, August 30, 2018

"اب اہلِ درد یہ جینے کا اہتمام کریں"
جفا کریں وہ اگر ہم وفا کو عام کریں

کسے دوام ہوا ہے جہانِ فانی میں
ہمیں خبر ہے تو پھر  کیوں خیالِ خام کریں

وہ ایک شخص  جو ٹھکرا گیا سبھی ناطے
وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کا احترام کریں

عجیب حال ہے وحشت کا دل یہ کرتا ہے
کسی سے بات  کریں نا کوئی کلام کریں


کسی کی  سوچ پہ پہرے نہیں بٹھا  سکتے
ہزار حیلے کریں لاکھ روک تھام کریں

کریدیں راکھ کہ اب بھی شرر ہیں  پوشیدہ
اٹھو   کہ پھر سے زمانے میں اپنا نام کریں

No comments:

Powered by Blogger.

Contact Form

Name

Email *

Message *

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????